سوات (سوات نیوز)ایلم میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہلی بار ایلم کی پہاڑی پر پہنچ گئی، پورے علاقے کا محاصرہ،11 نئی چیک پوسٹیں قائم، بڑی تعداد میں پولیس تعینات، ڈی آئی جی بھی پہنچ گیا، پولیس کے جوانوں کوشاباش، شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت، تاریخ میں پہلی بار پولیس کی بڑی تعداد میں ایلم کی پہاڑی آمد، جدیداسلحہ سے لیس پولیس نفری نے علاقے کا محاصرہ کررکھاہے، تفصیلات کے مطابق ایلم کی پہاڑی میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرتاریخ میں پہلی بارپولیس بڑی تعداد میں ایلم پہنچ کر علاقے کامحاصرہ کررکھاہے جبکہ علاقے میں 11نئی چیک پوسٹیں چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈرینج اعجاز خان بھی علاقے کوپہنچ کر پولیس کی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اوران کوشاباش کہتے ہوئے شدت پسندون کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی کرنے کی ہدایت کی، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرلیاہے۔اورجدید اسلحہ سے لیس پولیس کے جوانوں کو کارروائی کرنے کی باقاعدہ طورپر ہدایات دی گئی ہے، پولیس کے چاق وچوبند دستوں کوالرٹ کیاگیاہے۔ جو کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے اورشدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بالکل تیارہیں ادھر عوام کے جان ومال عزت وابرو کو محفوظ بنانے اورعلاقے کو شدت پسندوں سے پاک کرنے کے لئے پولیس پرعزم ہے، وہ علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی فوری اطلاع پر کارروائی کے لئے بھی بالکل تیارکھڑے ہیں۔
5,076 total views, 2 views today