سوات(سوات نیوز)ضلع شانگلہ میں ایک اور افسوسناک حادثہ ، گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، متعدد لوگ سوارتھے، پولیس زرائع کے مطابق ضلع شانگلہ کے گاوں داموڑی سیوڑ سڑک پر جیپ کھائی میں جاگری ، پولیس کے مطابق حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئےہیں زخمی ہونے والے افراد کو کھائی سے نکال کر کروڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق جیپ مسافروں کو لیکر داموڑی سے پہاڑی علاقہ سیور جارہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش اگیا
1,851 total views, 4 views today
Comments