سوات(سہیل باچا سے)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ڈھکوسلہ ہے اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر بننے والا حکومت میں غریب عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تحریک انصاف کی ورکروں سے پوچھا جائے کہ اب بھی آپ میں وہ تبدیلی کا نعرہ موجود ہے یا دفن ہوگیا ہے نیازی نے کشمیر کا سودا کرکے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن اور شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر تیار رہیں اس حکومت سے ہر ظلم ،نا انصافی مہنگائی کا حساب لیں گے ہم غدار نہیں اس ملک کے سبھی وفادار ہے پختونخواہ پر قائم 6سال سے تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ۔پشاور میں بی ار ٹی کو دیکھیں لیں ، سارے پشاور کو کباڑ خانہ بنا دیا ہے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ عمران خان نے دورہ امریکہ کرکے کشمیر کا سودا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کو یو این معاہدے کے تحت حل کی جائے، کشمیریوں کو ان کی ازادی کا حق دینا چاہیے، عمران خان نے ڈیل کے ذریعے کشمیر کا سودا کیا ہے، عمران خان کی وجہ سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں، عمران خان نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اسے قوم کو بتائے،
1,448 total views, 2 views today