سوات(سوات نیوز)کالام فارسٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر قیمتی سلیپرز کی بھاری مقدار پکڑ لی ، محکمہ فارسٹ کالام کے مطابق گزشتہ روز سبزی سے بھرے ٹرک میں پہلے 65 سیلپرز کو رکھا گیا اس کے بعد سبزی لوڈ کی گئی ، محکمہ فارسٹ کے مطابق سمگلنگ کالام کے گاوں سے مینگورہ کیجارہی تھی ، خفیہ اطلاع ملنے کے بعد محکمہ فارسٹ نے کالام میں ٹرک کو روکا اور تلاشی لینے کے بعد 65 سلیپرز برامد کرلئے جن کو سرکاری تحویل میں لیکر محکمہ فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس اب ڈرائیورسے تفتیش کررہی ہے
2,511 total views, no views today
Comments



