سوات (سوات نیوز) سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، مقتولہ رقاصہ کے قاتل فیصل آباد سے گرفتار، مقتولہ ثناء کو ان کے بھائی قاسم علی نے قتل کرکے فرارہوگیا، ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا، ملزم نے صحافیوں کی موجودگی میں اعتراف جرم کرلیا، پولیس نے مزیدقتل کے دوملزمان کو بھی گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مینگورہ ظاہرشاہ خان نے مینگورہ پولیس سٹیشن میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ 30اگست کو مینگورہ بنڑ میں رقاصہ ثناء کو ان کے بھائی نے قتل کرکے فرارہوگیاتھا،
ان کوگرفتارکرنے کیلئے ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج اور ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایت پر پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی اور پولیس نے ملزم کوگرفتارکرنے کے لئے فیصل آباد پہنچ کر کارروائی کی کارروائی کے دوران مقتولہ کے بھائی قاسم علی کوگرفتارکرلیاہے، جو آج آپ لوگوں کے سامنے پیش کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ ملزم قاسم علی کواپنے بہن رقاصہ کی ناچ گانوں پراعتراض تھا اورانہوں نے ان کوباربارمنع کرنے کی کوشش کی۔جس میں ناکامی کے بعد ملزم نے اپنے بہن کوقتل کردیاتھا، جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے انہوں نے بتایاکہ ملزم کی عمر18سال ہے، اوران کوفیصل آباد سے گرفتارکیاگیاہے انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے علاوہ رحیم آباد اورشاہدرہ میں قتل کے واقعات میں ملوث ملزمان کوبھی گرفتارکیاگیاہے، رحیم آباد اورشاہدرہ میں پیش آنے والی قتل کے واقعات کے ملزمان داود خان سکنہ بٹ خیلہ اورحمزہ سکنہ اتروڑ کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پرقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔
2,014 total views, 2 views today