سوات(سوات نیوز)ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرنے کے علاؤہ متعدد اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا اس سلسلے میں جاری آپریشن میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سوات پولیس نے تقریباً 36 کلو گرام چرس، دو کلوگرام ہیروئن، 120گرام آئس اور 29 لیٹرشراب برآمد کی ہے اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں سوات پولیس نے مختلف بور کی 25 بندوقیں، دو ہینڈ گرینیڈ، ایک رائفل، 47پستول،671 کارتوس اور دو خطرناک چاقو برآمد کئے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران 6 مفرور گرفتار کئے گئے اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 66731 گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویریفکیشن سسٹم چیک کیا گیا جبکہ 48837 افراد کو بذریعہ کریمینل ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم (CRVS) چیک کیا گیا سید اشفاق انور نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے متعلق بذریعہ ایس ایم ایس انکے موبائل نمبر 03461119304 پر براہ راست اطلاع دیں جس پر فوری کاروائی ہو گی جبکہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھ کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف تصدیقی عمل کے بعد موثر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی پولیس آفیسر نے عوام سے مزید اپیل کی کہ اس مہم کے دوران ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے منشیات فروشی اور جرائم کا قلع قمع ہو سکے۔
942 total views, no views today



