سوات (سوات نیوز)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی اُمور ایم این اے سلیم الرحمن کو اسلام آباد میں کیبنٹ ڈویژن میں سابق مشیر وزیراعظم انجینئرا میر مقام کا دفتر الاٹ کر دیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی اُمور سلیم الرحمن وزیراعظم شکایات سیل کے تحت موصول ہونے والے شکایات کا بھی جائزہ لیں گے، تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ این اے 3 سے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی اُمور سلیم الرحمن کو کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد میں سابق مشیر وزیراعظم انجینئرا میر مقام کا دفتر دیدیا گیا جہاں پر انہوں نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے، پارلیمانی سیکرٹری وزیراعظم شکایات سیل کے تحت کی جانے والی شکایات کا بھی جائزہ لیں گے اور متعلقہ محکموں کو ان شکایات پر فوری طور پر کام کرنے کی ہدایات جاری کریں گے۔
1,726 total views, no views today



