مینگورہ، حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کے پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگانے کے فیصلے کو سوات کے ڈاکٹروں نے مستردکردیا ،اس سلسلے سیدوشریف میڈیکل کالج میں میں پی ڈی اے کے زیراہتمام ڈاکٹروں کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت معروف معالج ڈاکٹر عبدالواسیع نے کی،شرکاء نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے بغیرسوچے سمجھے ڈاکٹروں کے پروائیوٹ پریکٹس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جوسمجھ سے بالاتر ہے،
انہوں نے کہاکہ مریضوں کو جو سہولیات پرائیویٹ ہسپتالوں اورکلنکوں میں میسرہیں وہ سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہیں حکومت کے اس فیصلے سے مریضوں کو کسی قسم کی سہولت میسرنہیں آئے گی بلکہ ان کی مشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ اس وقت یہاں کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے کسی قسم کی سہولت موجودنہیں ایسی حالت میں وہ فیس دے کر علاج کراناگوارہ نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے سرکاری ہسپتالوں کو تمام تر ضروری طبی سہولیات فراہم کرے اس کے بعداگر وہ پروائیوٹ پریکٹس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرے گی وہ اسے ہم بخوشی قبول کریں گے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے اسے مریضوں کے بہترمفادکی خاطر واپس لے۔
392 total views, no views today


