سوات ، سوات کے پرفضا مقام ملم جبہ میں فائیو سٹارہوٹل کے تعمیر کے سلسلے میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اپریشن کا آغاز کردیا. پہلے دنوں درجنوں کھوکے اور دکانیں مسمارکرکے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین کو تجاوزات سے فارغ کردیا. ڈپٹی کشمنر سوات محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اے سی چارباغ اور محکمہ جنگلات کے عملہ کے ساتھ پولیس نے اپریشن میں حصہ لیا. تجاوزات کے پہلے روز چھیالیس دکانوں کو مسمار کیا . صوبائی حکومت نے ایک نجی کمپنی کے ساتھ ملم جبہ میں فائیو سٹار اور تھری سٹارہوٹل اور جدید چیئر لیفٹس لگانے کا معاہدہ کیا ہے جس پر باقاعدہ کام شروع کرنے کے لئے ے لئتجاوزات ہٹانے کے لئے اقدامات شروع کیے گئے ہیں
856 total views, no views today
Comments


