سوات(سوات نیوز) سوات یونیورسٹی میں چند شرپسندوں کی۔جانب سے یونیورسٹی ماحول کو خراب کرنے اور طالبات کیساتھ بدسلوکی کرنے پر طلباء وطالبات نے سوالات اٹھا دئیے جمعہ۔کے روز سوات نیوز ٹیم نے سوات یونیورسٹی کانجو ٹاون شپ کے مختلف کیمپس کا۔دورہ کیا جہاں پر چند شرپسندوں نے فولنگ کے نام پر طلباء وطالبات اور اساتذہ کیساتھ انتہائی ہتھک امیز رویہ اپنایا اور چند طلباء پر تشدد بھی کیا ۔ مختلف ڈیپاٹمنٹس کے طلباء وطالبات نے کہا کہ چند شرپسندوں نے یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا ہے اور یہ پہلی دفعہ نہیں بلکہ یہ تیسرا واقعہ پے ۔ طلباء وطالبات نے کہا کہ یہ تیسری با انکوائری کمیٹی بن گئی ہے اور ہوسکتا ہے یہ پھر بری ہوجائیں اگر چہ ان میں سے چند کو نکالا گیا ہے چند کو سسپنڈ کیا گیا ہے اور چند کو وارننگ دی۔گئی ہے جس کا زکر نوٹیفیکیشن میں موجود ہے طالبات اور طلباء نے کہا کہ حکومت ایک غیر جانبدار کمیٹی بنائیں جو مختلف ڈیپاٹمنٹس کے طلباء سے انکوائری کریں تو سچ سامنے اجائیگا اگر اس دفعہ بھی ان چند شرپسندوں کو چھوڑا گیا تو پھر اس یونیورسٹی کا خدا ہی حافظ ہے
1,374 total views, no views today



