سوات(سوات نیوز) طلباء کا احتجاج رنگ لے آیا ، وزیرا علیٰ نے سوات یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا ، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے ہدایات جاری کردی ہے کہ سوات کے تمام کالجوں کی جوفیسیں سوات یونیورسٹی نے بڑھادی تھی ، ان کو فی الفور واپس لیا جائے ، ڈی سی سوات کے مطابق طلبا سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور وہ پرانے فیس ادا کرینگے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے سوات کے مختلف علاقوں کے کالج طلبا وطالبات فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کررہے تھے ، اور طلبا تنظیموں نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے سوات یونیورسٹی کوکل 3 اکتوبر کا ڈیڈ لائن دیا تھا، سوات یونیورسٹی نے 200 فیصد سے زائد کالج فیسوں میں اضافہ کردیا تھا۔
1,021 total views, no views today
Comments



