مینگورہ(سوات نیوز)حکومت ڈینگی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،ہر گھر میں کئی کئی افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جبکہ تعدادمیں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہاہے جس کے سبب عوام میں تشویش پھیلی ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار مینگورہ کے سماجی کارکن بہرام خان عثمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر نے کس روڈگلبہارکالونی کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں پر ہر گھر میں کئی افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جو گھروں ہی میں علاج معالجہ کرارہے ہیں جبکہ مراثرہ افراد کی تعدادمیں روز بروز اضافہ بھی ہورہاہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت اور محکمہ صحت فوری طورپر محلہ گلبہار سمیت پورے شہر میں مچھر مار اسپرے کرانے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کی روک تھام کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوامی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
757 total views, no views today



