سوا ت (سوا ت نیوز) اے این پی سوات میں اہم اختلافات کا خاتمہ،عبدالجبار خان اور ایوب خان اشاڑی شیر و شکر ہوگئے،اختلافات خاتمہ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان و سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے اہم کردار ادا کیا،گزشتہ روز ہوتی ہاوس مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کے سربراہی میں ایک جرگہ کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان بھی شریک تھے جرگہ میں سوات کے اہم سیاسی خاندان و پارٹی قائدین سابق نائب ناظم ضلع سوات عبدالجبار خان و سابق صوبائی وزیر و ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی کے درمیان جاری اختلافات کا خاتمہ کیاگیا اس موقع پر ا ے این پی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بریگیڈئر(ر)سلیم خان،قاسم خان و دیگر اہم شخصیات موجود تھے،یاد رہے ایمل ولی کے دورہ سوات کے موقع پر پارٹی کے ناراض کارکنوں کا منانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موصوف کے کوششوں کے وجہ سے دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرنے والے کئی کارکنوں نے دوبارہ اے این پی میں واپس شمولیت اختیار کی ہے۔
875 total views, no views today



