سوات (سوات نیوز)سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام آئی سی یو منیجمنٹ کے حوالے سے دورزہ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا، جس میں پیمز اسلام آباد سے آئی سی یو کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کو آئی سی یو منیجمنٹ کے حوالے سے مستفید لیکچرز دیئے، ورکشاپ میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور نرسنگ سٹاف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ورکشاپ کا مقصد یہاں کے ڈاکٹرز کو نکارنا ہے جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے، ورکشاپ کا پریکٹیکل سیشن آج بروز ہفتہ نئی آئی سی یو سیدو ہسپتال میں ہوگا، یادرہے کہ یہ دوسرا ورکشاب ہے جس کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ سیدو ہسپتال میں نئی 30بیڈز ائی سی یو کا قیام جو عمل میں لایا گیا ہے، اسکے ڈاکٹروں، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کو علاج میں درپیش مسائل اور اسکے حل کیلئے جدید ٹریننگ دی جائے، پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر گلشن ایم ایس سیدو ہسپتال اور چیف ایگزیکٹیو پروفیسرڈاکٹر اسرار الحق تھے۔
896 total views, no views today



