بریکوٹ(ریاض احمدسے)ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بریکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹر وں نے سینکڑوں مرنیضوں کے معائنے کے علاوہ فری ادویات،لیبارٹری ٹسٹ،ایکسرے وغیر ہ بھی فراہم کردی۔کیمپ کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بریکوٹ انم ناصر نے کی۔اس موقع پر ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے خیبر پختون خوا کے ارگنائز ر ڈاکٹر رب نواز خان کے علاوہ ڈاکٹر محمد حنیف،ڈاکٹر سعید احمد سعدی،ڈاکٹر شفیق عباسی،ڈاکٹر عطاء اللہ،ڈاکٹر شمس الہادی،ڈاکٹر ذاکر محمد کے علاوہ دیگر ڈاکٹر ز و سٹاف موجود تھے۔افتتاح کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انم ناصر نے ہومیو علاج کے بارے میں کہاکہ موجودہ دور میں ہومیوپیتھک علاج اپنی اہمیت کا حامل ہے۔یہ سستا علاج ہونے کے ساتھ ساتھ مرض کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے فری میڈیکل کیپس کے انعقاد کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ینگ ڈاکٹر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی ارگنائزر رب نواز خا ن نے کہاکہ ہومیو پیتھک علاج بہترین علاج ہے۔ہومیو پیتھک علاج تقریباً دو سو سالوں سے ہو رہا ہے مگر آج تک کوئی بھی ثابت نہیں کرسکتا کہ ہومیو ادویات انسانی صحت کے لئے مضر ہو۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مستقبل میں بھی اپنے علاقے میں اس طرح کے اور بھی فری میڈیکل کیپمس کا انعقاد کریں کیونکہ ہمارا نصب العین ہے کہ لوگوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کریں۔
1,098 total views, no views today



