سوات، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ دردیال میں اٹھ کمروں پر مشتمل مکان میں آتشزدگی ، مکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کاڈھیر بن گیا، بیس ہزار ریال اور دس تولے سونا بھی نقصان میں شامل ہے، شاہ ڈھیری پولیس سٹیشن کے مطابق گاؤں دردیال میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خورشید ، فرمان اور عمر علی سکنہ منارس دردیال کے میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، پہاڑی اور دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ
سے مذکورہ گھر تک فائر بریگیڈ کا پہنچنا ناممکن تھا، پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کی تحت اگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس وقت تک اگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے رکھا تھا، جس کے نتیجے میں اٹھ کمروں پر مشتمل گھر مکمل طور پر جل کر راکھ کاڈھیر بن گیا، دوسرے نقصان کیساتھ ساتھ گھر میں پڑے بیس ہزار سعودی ریال اور دس تولہ سونا بھی آگ کی نذر ہو گیا، مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے ۔
387 total views, no views today


