سوات (سوات نیوز) ایس ای واپڈا پسکو سرکل سوات خالد خان نے کہا ہے کہ پسکو سے جملہ عوامی مسائل بتدریج حل کررہے ہیں، صارفین بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پسکو ٹیموں سے تعاون کریں، اوور لوڈ ٹرانسفارمر وں کو تبدیل کررہے ہیں، بیشتر فیڈرز پر کام کی وجہ سے بجلی کی بند کی وجہ سے ہم اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں ہفتے کے روز منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین رشید اقبال، ڈاکٹر خالد محمود خالد، کشور باچا، عمران خان، عطاء اللہ اور دیگر نے مسائل پیش کئے، اس موقع پر واپڈ کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے، ایس ای خالد خان نے کھلی کچہری میں پیش کردہ مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلو ں کی تقسیم، بلوں کی درستگی کیلئے عملہ کی کمی، بالیگرام میں ربڑ کے پول میں بجلی کی سپلائی کا مسئلہ اور دیگر مسائل حل کریں گے، انسانی زندگی کو لاحق خطرات کا ازالہ کریں گے،ہم معمولی لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں، مینگورہ اور سیدو شریف میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈنگ ٹرانسفارمرز اور بجلی سے تحفظ کے حوالے اقدامات کریں، محروم علاقوں کو دوسرے ٹرانسفارمرز فراہم کریں گے، انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ ہمارے دفتر میں اپنے مسائل ہم سے بلمشافہ حل کریں، گل کدہ فیڈر پر کام کی تکمیل اور محلہ اجڑ، محلہ کابلیان مسجد کے ساتھ ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کیا جائیگا، منگل تک گلد کدہ فیڈر پر کام کو تیز کیا جائیگا، جبکہ گل کدہ میں اڈہ کو تبدیل کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ علاقوں کی سطح پر ہماری کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، دفتر اور کمپلینٹ سیلوں میں عملی کی کمی کا مسئلہ حل کریں گے، امانکوٹ، گل کدہ کے بڑے لائنوں کو تبدیل اور لو وولٹیج کے حوالے سے شاہین آباد، حاجی آباد میں ایک الگ ٹرانسفارمر نصب کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایم اینڈ آر اور ای ایل آر کے تحت ٹرانسفارمروں اور لائنوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جائیگی۔
974 total views, no views today



