مینگورہ(سوات نیوز)مرحوم بدرمنیر نے اپنے فن اوراداکری کے ذریعے پشتون ثقافت کی جو خدمت کی ہے وہ کسی اہل نظر سے ڈھکی چھپی نہیں،ان کی خدمات کی ہی وجہ ہے کہ ہرسال ان کی برسی احترام سے منائی جاتی ہے،گیارہ اکتوبر کو برسی کی تقریب میں معروف اداکاروں،گلوکاروں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت بدرمنیر کی خدمات کا اعتراف ہے،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان بدرمنیرفیڈریشن کے بانی وچیئرمین شیرین زادہ بدرنے برسی کی تقریب سے واپسی کے بعدمینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ گیارہ اکتوبر کو مردان پریس کلب میں آل پاکستان بدرمنیرفیڈریشن کے زیراہتمام برسی کی تقریب منائی گئی جس فیڈریشن کے عہدیداروں،ممبروں سمیت معروف اداکاروں،سیاسی وسماجی شخصیات،صحافیوں اوردیگر لوگوں نے بھرپور شرکت کی جس پر ہم ان کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ان افراد کی برسی کی تقریب میں شرکت بدرمنیر کی پشتوثقافت کیلئے دی گئی خدمات کا اعتراف ہے،انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ بدرمنیر مرحوم نے اپنی اداکاری کے ذریعے اپنی ثقافت کی جو خدمت کی ہے وہ کسی اہل نظر سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ ہرسال ان کی برسی میں ہر طبقہ کے لوگ جوق درجوق شرکت کرتے ہیں۔
1,450 total views, 2 views today