سوات(سوات نیوز) مینگورہ کے تاجرڈٹ گئے، ٹی ایم اے ٹیکس مسترد، بھرپور مزاحمت کااعلان، ٹی ایم اے کی طرف سے موصول ہونے والی ٹیکس کی پرچیاں جنرل سیکرٹری حضرت رحمان ماما کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت، کوئی بھی دکاندار ٹی ایم اے کوٹیکس ادا نہ کرے، تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم ٹی ایم اے ٹیکس کے خلاف میدان میں آگئے، ٹی ایم اے کے خود ساختہ ٹیکس نامنظور، دکانداروں کوتنگ کرنے سے گریز کیاجائے، اگرکاروباری طبقہ کے گریبان تک ہاتھ بڑھ گیا تو پھرٹیکس لاگو کرنے والوں کی گریبان بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگا، تفصیلات کے مطابق سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے تمام دکانداروں کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرکسی دکاندارکوٹی ایم اے کی طرف سے ٹیکس کی کوئی پرچی موصول ہوئی ہے تو وہ وہی پرچی سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حضرت رحمان ماما کے پاس جمع کرائیں اور ٹی ایم اے کو ٹیکس ادانہ کرے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی حوالے سے لاؤڈسپیکرکے ذریعے کاروباری طبقہ کو آگاہ کیاہے اب چونکہ ٹی ایم اے کیطرف سے نت نئے فیصلے مسلط کی جارہی ہے، جس کی کاروباری طبقہ متحمل نہیں ہوسکتی، اور کاروباری لوگوں کو دیوارکے ساتھ لگایاجارہاہے۔ اب ہم مزاحمت کی پوزیشن میں ہوں گے، کیونکہ تباہ کاروبار کو مزیدتباہ کرنانہیں دیکھ سکتے، معیشت کو تباہ کرنیوالوں نے اب دکانداروں کوتنگ کرنے کاعمل شروع کردیاہے، انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس کی راہ میں رکاوٹ بنتے رہیں گے، اورٹیکس لاگوکرنے والوں کو ہمارے لاشوں پرسے گزرناپڑے گا۔
1,136 total views, 4 views today