مینگورہ،تنظیم انسدادمنشیات ضلع سوات چیئرمین حاجی محمد رحمان نے کہا ہے کہ تنظیم کے عہدیدارعنقریب وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے،اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے جس سے نسلیں تباہ ہورہی ہیں مگر حکومتی سطح پر اس کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کا پروگرام بنا یا ہے جسے عنقریب عملی جامہ پہنایا جائے گا،انہوں نے کہاکہ سوات میں منشیات نے وبائی شکل اختیار کررکھی ہے جبکہ روزبروز اس کے عادی افراد میں اضافہ ہورہاہے جو قابل تشویش ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں کام کر یں جبکہ ہماری تنظیم منشیات کی روک تھام اوراس کے عادی افراد کے مفت علاج معالجہ کیلئے عملی کام کررہی ہے۔
752 total views, no views today


