کبل(سوات نیوز)پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے سنٹرل الیکشن کمشنرصفدرعلی عزیز ایڈوکیٹ نے نگران صدرملک ریاض خان اور جنرل سیکرٹری نعیم اللہ کے ہمراہ کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019میں مرکزی کابینہ کے ساتھ ساتھ چھ تحصیلوں کیلئے بھی کابینوں کا انتخاب ہوناتھا۔الیکشن شیڈول 3ستمبر2019کوجاری کیاگیاتھا اور اسکو اخبارات اور سوشل میڈیامیں بھی مشتہرکیاگیاتھا۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13ستمبر2019تھی۔مقررہ تاریخ تک مرکزی کابینہ،تحصیل بابوزئی،تحصیل کبل،تحصیل چارباغ، تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل بریکوٹ کے کابینوں کے انتخابات کیلئے ایک ایک پینل سامنے آئی جبکہ صرف تحصیل مٹہ کے کابینہ کے انتخابات کیلئے دوپینل سامنے آئیں۔یوں مرکزی کابینہ اور پانچ تحصیلوں کے کابینوں کے تمام امیدواربلامقابلہ منتخب قرارپائے جبکہ تحصیل مٹہ میں شیڈول کے مطابق انتخابات 20اکتوبرکومنعقدہونگے۔پی ایس ایم اے سوات کے مرکزی کے تمام نومنتخب ارکان کے انتخاب کا نوٹیفیکیشن8اکتوبر2019کوجاری کیاجاچکاہے جسکے مطابق 9اکتوبر2019سے نئے کابینہ نے اپناکام شروع کیاہے۔نومنتخب مرکزی کابینہ صدراحمدشاہ پرنسپل سروش اکیڈمی منگورہ، جنرل سیکرٹری شبیراحمدپرنسپل حراء سکول چارباغ، سینیئرنائب صدرحضرت علی پرنسپل کلائمیکس سکول منگورہ، نائب صدر بابوزئی ظفرعلی شلمانی پرنسپل ایلم پبلک سکول امانکوٹ،نائب صدرتحصیل کبل ریاض احمد پرنسپل حراء سکول کانجو، نائب صدرتحصیل بریکوٹ فضل محمدپرنسپل علی پبلک سکول شموزئی،نائب صدرتحصیل چارباغ بخت اقبال ڈائریکٹرشائن پبلک سکول کشورہ، نائب صدرتحصیل مٹہ بخت منیرپرنسپل ابدالی پبلک سکول مٹہ، نائب صدرتحصیل خوازہ خیلہ شمشیرعلی خان پرنسپل خیبرپبلک سکول خوازہ خیلہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیدرعلی پرنسپل سوات گرامرسکول مٹہ،جائنٹ سیکرٹری لطیف خان پرنسپل اے پی ایس سکول دکوڑک، فنانس سیکرٹری میاں سیدبادشاہ ڈائریکٹر اودھیانہ ماڈل سکول سیدوشریف اور پریس اینڈانفارمیشن سیکرٹری محبوب علی پرنسپل دی المامیٹرسکول منگورہ پرمشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایم اے پرائیویٹ سکولز کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے اور قوم کے بہترین مستقبل کیلئے پرائیویٹ سکولز کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے تمام سرکاری و غیرسرکاری اداروں اورپی ایس ایم اے سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ نومنتخب مرکزی کابینہ کے ساتھ تعاون کویقینی بنائیں۔
780 total views, 2 views today