سوات (سوات نیوز)یونین کونسل اسلام پور میں عوامی نیشنل پارٹی کو دھچکا، سینکڑو ں افرادنے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما اور سابق ضلعی کونسلر شاہ ولی خان، بخت بیدار، حضرت عمر موتا، منیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبون پر تحریک انصاف والے تختیاں لگاکر لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن عوام باخبر ہے کہ یہ لوگ کس طرح ائے ہیں ان کے چالوں اور سبز باغات دکھانے میں آنے والے نہیں ہے،کرپشن پر تقریروں کا خاتمہ کردیا ان کے پاس کہنے کیلئے اب کچھ نہیں ہے ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے ہے مسلم لیگ ن ہی عوام کو مسائل سے نکال سکتی ہے، جتنی ترقیاتی کام ن لیگ نے اس یونین کونسل میں کی ہے وہ تحریک انصاف آئندہ دس سالوں میں بھی نہیں کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم اکرام خان نے اس حلقے کے لئے ایک بھی کام نہیں کیا، اس کازندہ مثال اے این پی کے کارکنوں کا ن لیگ میں شامل ہونا ہے،اس موقع پر سینکڑوں افراد عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے جس میں حضرت عمر عرف موتا، سید عالم، اورنگزیب، رشید، گل عمبر کاکا، خیبر، رضا خان، سید محمد جان، خان، عمر، الف گل، محمد اجان سپین دا، میاں سید اللہ جان، شیر عالم، زمین خان، ظفر، لعلی، وزیر،سلطانت خان، بختی جان، اختر جان، امیر محمد خان، امریز، فریدون، احمد سلطان، بختی، محمد خالق، جمشید اور دیگر شامل ہیں، تقریب سے پہلے پہاڑی علاقوں بدرو، ڈوپ پٹے، تاراگھٹ اور کنڈوکے لنگ روڈ کا افتتاح بھی کیا گیا۔
900 total views, no views today



