سوات (سوات نیوز)شانگلہ سٹوڈنٹس سو سائٹی کا ڈی ای او کوہستان نواب علی کے قتل کے خلاف مظاہرہ، طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے اور قاتلوں کی گرفتاری اور قوم کے معمار کو انصاف دلانے کا مطالبہ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے چیئرمین بشیر اللہ، صدر اسامہ، وحید اللہ قرار، عاقب رضا و دیگر نے کہا کہ ڈی ای او کوہستان نواب علی معمار تھے اور قوم کے معمار کی بہیمانہ قتل قوم میں وسوسے پیدا کرنا ہے واقعہ کی تحقیقات کرکے تہہ تک پہنچ کر قاتلوں کو گرفتار اور قرار واقعی سزادی جائے، مرحوم کے قتل سیشانگلہ سمیت پورے علاقے میں دہشت پھیل چکا ہے خوف وہراس پھیل چکا ہے کہ کس طرح کوئی آکر ایک ضلعی افیسر کو قتل کرتا ہے اور اس کا پتہ ہی نہیں چلتا، لوگ طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں، جان محفوظ نہ ہو تو نوکری کا کیا فائدہ، کیا مائیں بچے قتل کیلئے پیدا کرتے ہیں حکمران اس واقعہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، خصوصاً وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اس میں دلچسپی لیں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے وسوسوں کو ختم کیا جائے،
کوئلہ پالس کوہستان محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسر نواب علی کے بہمانہ قتل کے خلاف سوات پمز کالج سیدو شریف کے طلبہ کا احتجاجی جلوس اور مظاہرہ، مظاہرین سے اے سی بابوزئی سوات عامر علی شاہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سوات شیر محمد، ایپکا کے صدر علی رحمان، کلاس فور کے صدر سید خطاب اور پرنسپل سہراب نے خطاب کیا، مقررین نے نواب علی کے قتل کے شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے، اگر ملزمان کی گرفتاری ایک ہفتے کے اندر اندر نہ ہوسکی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے اور پر زور مطالبہ ہے کہ نواب علی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار کو پہنچایا جائے۔
800 total views, 2 views today