سوات(سوات نیوز)پکڑدھکڑ اوراوردھمکیاں مسترد، جے یوآئی نے 17اکتوبر کو مٹہ میں بھرپور افرادی قوت کے مظاہرے کااعلان کردیا،ہم آرہے ہیں روک سکتے ہوتوروک لو، جے یوآئی کے سربکف کارکن پرعزم ہیں، راستہ روکنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، مقدمات، پکڑدھکڑ کاواویلا کرنیوالے اعصابی جنگ ہارچکے ہیں، 27 اکتوبرکے بعد آنے والی حکومت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے جے یوآئی کی کارکن چندہ دے کر مالی وسائیل فراہم کررہی ہے جے یوآئی بونیر نے اب تک 50لاکھ روپے کاچندہ اکھٹاکیاہے، حکمرانوں کو بھی بیرونی فنڈنگ کاحساب دیناہوگا، ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے نائب امیراور سابق ایم پی اے مولانا فضل غفور نے سوات پریس کلب میں جے یوآئی سوات کے امیرقاری فتحت اللہ دیرپائین کے امیر سراج الدین، جاوید اقبال، شانگلہ کے شیرعالم سوات کے جنرل سیکرٹری مولانا سیدقمر، تحصیل مٹہ کے امیر قاری رحیم اللہ جنرل سیکرٹری مفتی نعیم اللہ بابر، تحصیل ادینزئی اورتحصیل بٹخیلہ کے امراء اور ملاکنڈکے ضلعی امیرمفتی کفایت اللہ سمیت ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یوآئی سوات کے سینئر نائب امیرمولانا حجت اللہ ضلعی ترجمان اعجاز خان اورتحصیل کبل کے جنرل سیکرٹری اشفاق ایڈوکیٹ اوردیگربھی موجود تھے، انہوں نے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی طرف سے جے یوآئی کو دھمکیاں دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کے شدبدسے ناواقف حکومتی ترجمان بن کر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کے کیدڑ بھبکیوں سے صاف ظاہر ہوتاہے۔ کہ پی ٹی آئی اعصابی جنگ ہارچکے ہیں انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو آزادی مارچ میں شرکت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، روکنے والوں کو بھرپور مزاحمت کاسامناہوگا، آئیں پاکستان ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جے یوآئی والوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیں گے، ہم نے ان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ہم نے 17 اکتوبرکو مٹہ میں وزیراعلیٰ کے گھرکے سامنے احتجاجی ریلی منعقد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ریلی میں جے یوآئی سوات کے کارکن شرکت کرکے بھرپور افرادی قوت کامظاہرہ کریں گے، اب وزیراعلیٰ کو چیلنج کرتے ہیں کہ روک سکتے ہوتوروک لو۔
1,215 total views, 2 views today