مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ مینگورہ شہر اورگردونواح میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے بدترین صورت اختیار کررکھی ہے جس سے عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے مگر ممبران اسمبلی کو اس کا کوئی احساس نہیں،پنجاب میں لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر سی این جی اسٹیشنوں کو مہینوں مہینوں بند رکھا جاتا ہے مگر مینگورہ میں ایم پی اے کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ اسٹیشن دن رات چل رہے ہیں جس سے سوئی گیس پریشرنہ ہونے کے برابررہ گیاہے،اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مینگورہ میں سوئی گیس پوڈشیڈنگ اورکم پریشر کا مسئلہ روزبروز سنگین ہورہا ہے ،پہلے تو گیس موجود نہیں ہوتی اور کچھ دیر کیلئے آجائے تو اس کا پریشرانتہائی کم ہوتا ہے اوراس کی سب سے بڑی وجہ یہاں پر دن رات چلنے والے سی این جی اسٹیشن ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں عوامی مشکلات کے پیش نظر مہینوں سی این جی اسٹیشنوں کو بند رکھا جاتا ہے مگر مینگورہ میں ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے کی نااہلی کی وجہ سے دن رات سی این جی اسٹیشن چل رہے ہیں جس کے نتیجے میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشرکا مسئلہ پیداہوگیاہے،انہوں نے کہاکہ اگر مینگورہ میں ہفتے میں دودن بھی سی این جی اسٹیشنوں کو بند رکھاجائے تواس سے عوام کو ریلیف ملے گا،انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی مینگورہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فوری طورپر حل کریں بصورت دیگر قومی وطن پارٹی عوام کوساتھ لے کر اس ظلم کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبورہوجائے گی۔
828 total views, no views today


