سوات (سوات نیوز)یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و کفالت کیلئے قائم ادارہ پرورش ہوم کیلئے سوات پریس کلب کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت مخیر حضرات نے شرکت کی، ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈائریکٹر پرورش ہوم نعیم اللہ نے کہا گزشتہ دس سالوں سے ادارہ ہذا یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت ان کی کفالت کرتا ہے اور یہ سب کچھ آپ کے ڈونیشن پر چلتا ہے تاکہ یہ یتیم اور بے سہارا بچے بھی تعلیم حاصل کرکے نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں بلکہ ملک و قوم کی خدمت بھی کریں، آپ کی تھوڑی مدد ان کی تقدیر بدل کر انہیں زندگی کے کامیاب لوگ بنا سکتے ہیں،اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم نے کہا کہ پرورش ہوم کے حوالے آج جو معلومات حاصل ہوئی اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی اور انشاء اللہ کہ پرورش ہوم کے بچو ں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا ؤنگا،سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین و چیف ایڈیٹر روزنامہ چاند سوات رشید اقبال نے کہا کہ ڈونرزکانفرنس کا پریس کلب میں انعقاد اس بات کی غمازی ہے کہ پرورش ہوم اس کار خیر میں اکیلا نہیں ہے سوات پریس کلب اس کے شانہ بشانہ ہے اور ان یتیم و بے سہارا بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے ڈونرز کانفرنسسز کا سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پرورش ابھی تک جتنی بھی امداد ملی ہے ہم اس بات کے گواہ کے کہ وہ یتم بچوں کے کفالت اور تعلیم صحیح معنوں میں خرچ ہوئی ہے، آخر میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے پرورش ہوم کے بچوں کے لئے لاکھوں روپے دونیشن دینے کا اعلان کیا،۔
992 total views, no views today



