مٹہ (سوات نیوز) مٹہ تحصیل مٹہ پولیس تھانہ کی حدود میں پولیس کی بھاری نفری کیساتھ فلیگ مارچ اس مارچ میں ڈی ایس پی مٹہ سرکل سمیت مٹہ تحصیل کی تمام پولیس تھانوں اور پولیس چوکیوں کے افسران سمیت سینکڑوں پولیس نفری نے بھی شرکت کی مارچ میں ٹریفک پولیس کی موٹر سائیکلوں نے بھی حصہ لیا پولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات اور واقعہ سے نمٹنے کیلئے کسی بھی وقت مکمل طور پرتیار اور نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہے اعلیٰ افسران کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ پولیس تھانے کی حدود میں مٹہ سرکل کے پولیس نے ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت خان اور ایس ایچ او مٹہ تھانہ بخت زادہ خان کے قیادت میں ایک بھرپور فلیگ مارچ کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پولیس نفری اور نصف درجن پولیس گاڑیوں نے شرکت کی مارچ جو ڈ ی پی او سوات کے خصوصی ھدایات پر کیا گیا اس مارچ میں مٹہ تحصیل کی تینوں پولیس تھانوں کی ایس ایچ اوز سمیت مٹہ تحصیل کی تمام پولیس چوکیوں کی ذمہ داروں نے بھی شرکت کی مارچ میں ٹریفک پولیس کے موٹر سائیکلوں نے بھی حصہ لیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مارچ میں شریک پولیس ذمہ داروں نے کہا کہ پولیس اس وقت علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار حالات اور واقعے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور پولیس کو اپنے ذمہ داریوں کی پوری احساس ہے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے پہلے کی طرح اب بھی مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
988 total views, no views today



