میران شاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ حملہ کر کے 5افراد کو قتل کردیا۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں 2 گاڑیوں میں سوار مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر راکٹ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5افراد جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےراکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی
جس کے باعث پانچوں افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو شناخت کے لئے قریبی علاقے میں منتقل کیا تاہم لاشیں بری طرح جھلسنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مرنے والوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔
516 total views, no views today
Comments


