بریکوٹ ،قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 81 کے سینئر وائس چیرمین فضل ودود باچا نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی صوبہ خیبر پختون خوا ہ میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ، انہوں گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ میں قومی وطن پارٹی سے کارکنان مستعفی اور پی ٹی ائی میں شمولیت کے خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کا ایک کارکن بھی پی ٹی ائی میں شامل نہیں ہوا ہے ، اگر کسی پاس ثبوت ہے تو پیش کر یں ، پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سیاسی سکور کے بجائے عوام کے بلاتفریق خدمت کریں ، کیونکہ سوات میں خصوصا249اور صوبے میں عموما پختوں قوم نے تحریک انصاف کے ممبران کو ووٹ دیا ہے ، عوام کے مینڈیٹ کا احترام میں پختوں قوم کو درپیش مسائل حل کر نا پی ٹی ائی کا ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلند بانگ اور خالی خول نعروں کے بجا ئے تححصیل بریکوٹ کے عوام کو سوئی گیس کا مسلہ گزشتہ کئی سالوں سے معلق بین اسماء والرض ہے ، صوبائی حکومت بریکوٹ سوئی گیس کا مسلہ ترجیحی بنیاد پر حل کر یں عوام کو ریلف دیں ، اس کے علاوہ لنڈاکی تا کالام روڈ کنھڈر نما منظر پیش کر رہا ہے ، جس پر کام انتہا ئی سست روی کا شکار ہے ، بریکوٹ ہسپتال کو ادویات فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ دیگر بہت سے اسیے مسائل جو کئی سالوں سے عوام کو درپیش ہے ممبران اسمبلی اس پر تو جہ ددیکر عوام کے مشکلات میں کمی کر نے میں کر دار ادا کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی وطن پارٹی کو موقع ملا ،تو تحصیل بریکوٹ کے عوام کو درپیش مسائل حل کر نے بھر پو ر کوشش کر ینگے، کیو نکہ قومی وطن پارٹی سیاسی وبستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین ر کھتے ہیں ، کیو نکہ تحصیل بریکو ٹ ہمارا علاقہ ہے ، اس علاقے کے ترقی خو شحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات یہاں کے ہر باشندہ کی زمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے کارکنان انتہائی سنجیدہ اور مخلص لوگ ہیں ، قومی وطن پارٹی کے ایک کارکن بھی پارٹی چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتے ، لہذا گزشتہ روز اخبارات میں قومی وطن پارٹی کے کارکنان مستعفی اور پی ٹی ائی میں شمولیت کا خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے ،
906 total views, no views today


