سوات (سوات نیوز)سوات ادبی ستوری کے زیر اہتمام سید صابرشاہ صابر کے شعری مجموعہ اور سفرنامے کے کتابوں کی رانمائی تقریب گزشتہ روز سوات پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں شعرا کرام اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے شیرشاہ خان، ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر و ادیب لائق زادہ لائق، ابراہیم شبنم اور صابر شاہ صابر نے کہا کہ شعرا کرام معاشرے کے حساس لوگ ہیں اور اسی حساسیت کی بنیاد پر ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کی اصلاح کی کوشش کریں شاعر کو معاشرے کی انکھیں کہتے ہیں وہ ان چیزوں کو محسوس کرتا ہے جو دکھائی نہیں دیتا لہذا ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کریں۔
1,843 total views, no views today
Comments



