مینگورہ،گزشتہ روز کو میونسپل کمیٹی مینگورہ میں لوکل گورنمنٹ ایمپلائزرجسٹرڈ صوبہ خیبر پختونخوا کے اعلان کے مطابق یوم سیاہ منا یا گیا ، جس میں میونسپل کمیٹی مینگورہ کے تمام ملازمین نے شرکت کی اور ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ لی ، حاجی فضلی ربی جنرل سیکرٹری ،متحدہ مزدور یونین مینگورہ اور صدر روزی گل نے مختصر بیان کیا ، حاجی فضل ربی نے جو کہ میونسپل کمیٹی کا جنرل سیکرٹری ہے اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن صوبہ خیبر پختونخواہ کے نائب صدر بھی ہے ، انہوں نے صوبائی فیڈریشن کے فیصلوں سے تمام ملازمین کو اگاہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن صوبہ خیبر پختونحواہ (رجسٹرڈ)نے جو چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے اسکو فوری طور پر منظور کریں جسمیں ایک اہم مطالبہ جو کہ سکیل نمر 1 سے سکیل نمبر 16 تک اپ گریڈیشن سر فہرست ہے باقی سروس سٹریکچر ہے اور سن کوٹہ جو کہ دیگر ایم سیز جن کے تنخواہیں پانچ مہینوں سے بند ہے ، لہٰذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ صوبہ بھر میں بلدیاتی ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہاہے ، جونیئر کو سینئر کیا ہے ، لہٰذا ایک تا سولہ سکیل تک تمام کو اپ گریڈ کریں ، انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ہم لوکل گور نمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ صوبہ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں 3 دسمبر 2014 سے مکمل ہڑتال کریں گے ، جو کہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوسکتے ۔
698 total views, no views today


