کراچی (سوا ت نیوز)جمیعت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کا اسلام آباد کیلئے سفر آج کراچی سے شروع ہو رہا ہے، جےیوآئی(ف) کےتحت سہراب گوٹھ کےقریب جلسہ کیاجائےگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سہراب گوٹھ پر جلسے کے باعث پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل روٹ گلشن اقبال روڈ، ابوالحسن اسفحانی روڈ استعمال کریں۔ ازادی مارچ اب سے کچھ دیر بعد کراچی سے روانہ ہوگا جو سکھر پہنچے گا اور سکھر میں صبح کے وقت دوبارہ شروع ہوگا اور اگلے روز پنجاب میں گزارنے کے بعد 30 اکتوبر کو اسلام اباد پہنچے گا ، ازادی مارچ کی قیادت جے یو ائی ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان خود کرینگے ۔ جو کراچی میں موجود ہیں، وہ کراچی میں سہراب گوٹ پر بڑا جلسہ کرنے کے بعد ریلی کی شکل میں روانہ ہونگے
1,376 total views, no views today
Comments



