سوات (سوا ت نیوز)بھارت کی کمشیر پر غاصبانہ قبضہ کیخلاف اج ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ۔ یوم سیاہ کے موقع پر سوات پریس کلب سے لیکر نشاط چوک تک ریلی نکالی گئی ، جس میں سکول کے طلبا ، سیاسی وسماجی شخصیات، سرکاری افیسران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے بلند کئے گئے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اوراسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ہندوستان نے 84روز سے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ 72 سالوں سے انڈیا غاصبانہ طور پر کشمیر پر قبضہ جمارکھے ہیں، مقررین نے کہا کہ جلد کشمیر کشمیریوں کے خواہشات کے مطابق ازاد ہوگا۔
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاوہ تحصیل کبل ، مٹہ ، خوازہ خیلہ اور دیگر علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
1,355 total views, no views today



