مینگور ہ ،ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر دونمبر ادویات کی خریدو فروخت ‘مختلف قسم کے برانڈز بنا کر بازار میں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں‘ موت کے اس سوداگروں نے بہت سے بڑے بڑے ڈاکٹروں کو رام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع سوات ‘دیر اپر‘دیر لوئر ‘شانگلہ‘ بونیر‘ چترال اور ملاکنڈ ایجنسی میں بڑے پیمانے پر دونمبر ادویات کا کاروبار عروج پر ہے۔ چند ٹکوں کی خاطر شہریوں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔ جبکہ موت کے ان سوداگروں نے مختلف قسم کے پراڈکٹس بنا کر اور اس کو بازار میں فروخت کرنے کیلئے بڑے بڑے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرلی ہے۔ موت کے ان سوداگروں نے ان ڈاکٹروں کو بیرونی ممالکوں کے بڑے بڑے چکر لگوائیں ہیں۔ بعض کو تو قیمتی گاڑیاں بھی دی گئی ہے۔ چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ دو نمبر ادویات کا کاروبار اتنا منافع بخش بن گیا ہے کہ چند سالوں میں یہ کاروبار کرنے والے افراد ہزاروں سے لاکھوں ‘لاکھوں سے کروڑوں اور کروڑوں سے ارب پتی بن گئے ہیں۔ جبکہ اس کے ذمہ دار محکمہ نے لمبی نیند سو گئے ہیں۔ ڈویژن بھر میں جہاں کہیں بھی دوائیاں خریدی جاتی ہے وہاں پر دو نمبر کی دوائیاں وافر مقدار میں موجود ہے۔ موت کے یہ سوداگر اپنے مذموم عزائم اور بڑے بڑے لوگوں کی اشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے اس پر کوئی بھی ہاتھ نہیں اٹھا تا ہے۔
682 total views, no views today


