مٹہ(سوات نیوز)شمع ماڈل سکول چپریال کے ہونہار طالب علم نے افاق انساکلوپیڈیاسوات کا ٹیسٹ اپنے نام کردیا،تفصیلات کیمطابق مٹہ کے نواحی گاوں چپریال شمع ماڈل سکول میں تقسیم انعامات کی ایک پر وقر تقریب منعقد ہوئی،تقریب افاق انساکلوپیڈیا سوات کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جسمیں افاق انسا کلوپیڈیا ٹیسٹ میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو نقد انعامات اور شیلڈ دئے گئے،افاق انساکلوپیڈیا ٹیسٹ میں شمع ماڈل سکول چپریال کے ساتھویں جماعت کے طالب علم عمر واحد نے پہلی پوزیشن جبکہ سٹی اجوکیشن سنٹر چارباغ کے طالب علم انضمام الحق نے دوسری پوزیشن جبکہ المدینہ سکول چارباغ کے عطیف اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح طالبات میں سٹی اجوکیشن سنٹر چارباغ کے سمیعہ جاوید نے نے پہلی پویشن،ابدالی گرلز کالج مٹہ کے مسکان نے دوسری پوزیشن جبکہ ابدالی گرلز کالج کے بلقیس بی بی اور حرا گرلز سکول کے نورا بی بی نے یکساں نمبر لیکر بتدریج تیسری پوزیشن حاصل کی،ٹیسٹ میں 7سکولوں کے 170 طلبہ نے حصہ لیا تھا،اس موقع پر افاق انساکلو پیڈیا سوات کے منیجر افتاب خان اور شمع ماڈل سکول چپریال کے پرنسپل،و نائب صدر PSMAمٹہ سید ناصر شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سرگرمیاں طالب علموں میں چھپے خوبیوں کو اجگا گر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں پر ختم نہیں ہوا ہم انشاء اللہ اس سے زیادہ اچھی سر گرمیاں تعلیم کے فروغ کیلئے جاری رکھینگے،انہوں نے پرائیویٹ سکول کے اساتذہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شخصیات کلاسوں میں بنتے ہیں لہذا سکول انے والے بچوں کو اچھے طریقے سے پڑھائے،اس موقع پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن مٹہ کے صدر سیف الرحمان اور ابدالی گرلز کالج کے پرنسپل محمد عالم ،سادات یوتھ ارگنائزیشن کے چیرمیں سید اکبر شاہ ودیگرمعززین بھی موجود تھے،تقریب میں بچوں نے تقاریر،ٹیبلو،ملی نغموں و دیگر سے شر کاء کو محظوظ کیا۔جبکہ دیگر انعامات کے ساتھ سید یوتھ ارگنائزیشن نے پہلے پوزیشن ہولڈر بچے کو 5ہزار کا نقد انعام دیا۔
1,278 total views, no views today



