سوات(سوات نیوز) خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ مینگورہ سوات میں دو روزہ سائنس،آرٹس اورکلچر نمائش کا اہتمام کیا گیا نمائش کا افتتاح ایم۔این۔اے سلیم الرحمن نے کیا،، دو روزہ نمائش کے پہلے روز خپل کور ماڈل سکول کے طلبا وطالبات نے اپنے تخلیقی کام اور فنکشنل ماڈلز پیش کئے ، جس کو ائے ہوئے مہمانوں نے کافی سراہا ، اس موقع مہمان خصوصی سلیم الرحمن خپل کو ر کے ڈائریکٹر محمد علی نے مختلف سٹالزکا معائنہ کیا اور بچوں کی تخلیقی کام اورفنکشنل ماڈلز کو سراہا، انہوں کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے عملی طور پر کام کرکے بچّوں میں خو د ا عتمادی کو فروغ ملتاہے جس سے طلبا میں مخفی تخلیقی صلاحیتوں کو نکہارا جاسکتا ہے،جو خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج ایک بہترین انداز میں کررہا ہے۔
961 total views, 2 views today