سوات،سوات میں مسلم لیگ ن نے حلقہ پی کے 86سے سابق ایم پی اے قیموس خان کے بھائی سردارخان کو امیدوار نامزد کردیا،یہ نشست ن لیگ کے قیموس خان کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی ،مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ،اس حوالے سے مسلم لیگ ن سوات کے ضلعی صدر و سابق ایم پی اے قیموس خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا
جس میں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کے بھائی اوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئرعمرفاروق،لیاقت علی خان عرف پاکستان ،سردار ملک اور دیگر مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں قیموس خان کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل کئے جانے کے بعد حلقہ پی کے 86سوات میں ضمنی الیکشن کے حوالے تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور قیموس خان کے بھائی سردارخان کو امیدوار نامز دکردیا اور بھرپورانتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ اور سابق ایم پی اے قیموسخان نے کہاکہ انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو ما یوس کردیا ہے اورسواتی عواماب ان کے جھو ٹے دعوؤں میں نہیں آئیں گے،انہوں نے کہاکہ پی ایم ایل ن کے کا رکن حلقہ پی کے چھیاسی میں ضمنی الیکشن کے لئے تیا ریاں شروع کریں کو ئی بھی قوت سوات میں پی ایم ایل ن کے ہم پلہ نہیں پا رٹی قائدین کے ہر حکم کی تعمیل منشور پر عمل پیرا ہو کر پا رٹی کو سوات میں مظبو ط بنا ئینگے انہوں نے کہاکہ مخالفین جتنی بھی پا رٹیا ں تبدیل کر یں شکست ان کا مقدر بنے گاانہوں نے کہاکہ وفا داریاں تبدیل کر نے والے اور مو لو یوں کا جا مہ پہنے والے سن لیں کہ حلقہ پی کے چھیاسی کے عوام کو ئی بھی قوت ہم سے جد انہیں کر سکتی جنر ل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی عو امی خد متگار سر خرو ہو نگے پی ایم ایل ن نے ہمیشہ سر ما یہ دار وں شکست دیا ہے انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایو سی کے سوا کچھ نہیں دیا،اس موقع پر کا رکنوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوارسردارخان ہر قیمت پر کامیاب بنائے جائیں گے اور مخالفین کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ۔
475 total views, no views today


