اسلام آباد(این این ائی) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان بھٹو سے بڑے آدمی نہیں، جب وہ دوبارہ انتخابات پر قائل ہوگئے تھے تو عمران خان کیوں نہیں ہوسکتے؟ عمران خان فوری طور پر مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن کا اعلان کریں۔ یہ بات انہوں ںے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہی۔ قبل ازیں وہ آزادی مارچ پر مذاکرات کے حوالے سے ملاقات کے لیے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا اور انہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبے سے دست بردار ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی۔
985 total views, 2 views today