سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کو بدنام کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ایک سازش کے تحت بعض لوگ عمران خان کے وژن کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ہم نے ان سازشی عناصر کو بے نقاب کردیاہے اورممبران اسمبلی ووزراء پرکرپشن کے الزامات لگانے والوں کواب عدالت میں ثبوت پیش کرناپڑیگا، کسی کو تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں پربلاجواز کیچڑاچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے،ا گر الزامات لگانے والوں کے ساتھ کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائیں ورنہ ان کو عدالت میں ثبوت پیش کرناپڑیگا۔حکومتی نمائندوں پر الزامات لگاکر عمران خان کے وژن کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف علم بغاوت بلندکردیاہے، پی ٹی آئی ٹائیگرز نے خاموشی توڑ کر میدان میں آگئے، زمینی حقائق کو منظرعام پرلانے کے لئے آخری حد تک جانے کااعلان، کسی کو عمران خان کے وژن اور پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب کرانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔لگائے گئے الزامات پر خاموشی اختیارکرنا شکوک وشبہات کو جنم دے رہے ہیں سوشل میڈیا پر ایک منظم طریقے سے حکومتی نمائندوں کیخلاف ایک لابی سرگرم عمل ہے، تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے منتخب عوامی نمائندوں کو ایک لابی سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور حکومتی نمائندوں پرکرپشن سمیت دیگرسنگین الزامات لگانے والوں کے خلاف تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے علم بغاوت بلندکردیاہے اور خبردارکیاہے کہ کسی کو منتخب عوامی نمائندوں پر الزامات لگاکرعمران خان کے وژن کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز کا ایک مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فضل ربی بھائی کے زیرصدارت منعقد ہوا جسمیں اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔جس کی تحت منتخب عوامی نمائندوں پر الزامات لگائے جارہے ہیں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو لوگ ایک منظم طریقے سے پی ٹی آئی کے منتخب عوامی نمائندوں کو بدنام کرکے عمران خان کے وژن کیخلاف سرگرم عمل ہے ہم ان کو کسی بھی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ جن منتخب حکومتی نمائندوں پر الزامات لگائے گئے ہیں ان کو اولین فرصت میں وضاحت کرناچاہئے کیونکہ ان کی طرف سے خاموشی اختیارکرنے کی وجہ سے لوگوں میں ان حکومتی نمائندوں کے حوالے سے شکوک شبہات بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عوامی نمائندوں کو بلاتاخیرفوری طورپروضاحت کرناچاہئے اگران پرالزامات لگائے گئے ہیں توپھر اس لابی کے خلاف عدالت سے رجوع کیاجائے۔ اجلاس میں ٹائیگرز نے اعلان کیا کہ اس لابی کیخلاف عدالت جانا اب ناگزیرہے، تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔
972 total views, 2 views today