سوات (سوا ت نیوز) وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد، سوات میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا باقاعدہ آغاز، مینگورہ میں انتظامیہ کی کارروائی کے دوران 30 گرانفروشو انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گئے، بھاری جرمانے عائد، انتظامیہ کی تشکیل کردہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے تحصیل بابوزئ میں اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا دائرہ مزید بڑھانے اور کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ، 20 کلو آٹا 800 روپے پر فروخت کرنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں انتظامیہ کی طرف سے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے دیگر تحصیلوں کی طرح تحصیل بابوزئ میں اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ کی نگرانی میں ناجائز منافع خوروں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور گرانفروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو چکا ہے سوات لیویز اور پولیس کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے کارروائی کے دوران 30 افراد کو چالان کیا گیا اور ان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے عامر علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے اور کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ فلور ملز مالکان سے بات ہوئی ہے 20 کلو گرام آٹا 800 روپے پر دستیاب ہو گا زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی جگہ جیل ہو گی۔
776 total views, 2 views today