سوات،یڈیو سوات کے سالانہ تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سوات بھر سے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلبہ او طالبات نے حصہ لیا ، جنہوں نے ملی نغمے ، نظمیں ، نعت شریف ، تقاریراور گانوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، تقریب میں شریک لوگوں نے طلباء کے فارمنس کو خوب سراہا ۔
شرکا ء نے ریڈیو سوات کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس طرح سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ اس سے علاقے کے نوجوانوں کو اپنے ٹیلنیٹ کا مظاہر ہر کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیاہوجاتا ہے ، اس سے بچوں اور بچیوں میں آگے جانے کی صلاحیت پیدا ہوجا تی ہے ۔ ریڈیو سوات کے سالانہ تقریبا ت کے سلسلے میں ساتویں سالگرہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب د سمبرمیں منعقد کیا جائے گا، جس میں حالیہ مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈ دیے جائینگے۔
410 total views, no views today


