سوات(سوات نیوز)بڑوں کی بیٹھک، صوبہ میں زراعت کی ترقی کیلئے محب اللہ خان کی کارکردگی قابل ستائش قرار دیدی گئی، صوبہ خیبر پختونخوا میں زراعت کو ترقی دینے کے حوالے سے عملی اقدامات اُٹھانے پر صوبائی وزیر محب اللہ خان کی کاوشوں کو سراہا گیا، وزیراعظم عمران خان کو وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے میں محب اللہ خان کو منفرد اعزاز حاصل، وزیراعظم نے جدید تقاضوں کے مطابق زرعی انقلاب برپا کرنے کو ناگزیر قرار دیدیا، وزراء کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے وزیراعظم محمود خان کو ٹاسک مل گیا، تفصیلات کے مطابق با خبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کو صوبہ خیبر پختونخوا کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں زرعی ترقی کے حوالے سے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کی کارکردگی بہتر قرار پائی، زرائع نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں زراعت کی ترقی کیلئے صوبائی وزیر محب اللہ خان نے جو حکمت عملی ترتیب دی ہے وہ پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں زراعت کے حوالے سے دور رس ثابت ہوئے ہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مبینہ طور پر وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی ہے جس کا الیکٹرانک میڈیا میں بھی ذکر ہوا ہے اور میڈیا رپورٹ میں بھی وزیراعظم کی طرف سے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کی کارکردگی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں زراعت کی ترقی کیلئے بہتر قرار دیا ہے جو سوات کیلئے ایک اعزاز ہے۔
948 total views, no views today



