پشاور، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان نے25 کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی تحصیل کبل جوڈیشل کمپلکس سوات کی تعمیر نو کی منظوری دے دی جوڈیشل کمپلکس کی تعمیرنو کے لئے رقم امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یو ایس ایڈ)فراہم کریگی۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان کی زیر صدارت پراونشل سٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سی اینڈ اڈبلیو،صحت،پلانگ اینڈ ڈیویلپمنٹ،فنانس اور ریلیف سمیت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے/پارسا نے شرکت کی۔سیکریٹری ریلف طارق رشید نے اجلاس کو تحصیل جوڈیشل کمپلکس کبل سوات کی تعمیر نو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ کمپلکس کی تعمیر نو پر یو ایس ایڈ کے تعاون سے پارسا ریکنسٹرکشن یونٹ کے ذریعے کی جائیگی جس پر 25کروڑ 50لاکھ روپے خرچ ہونگے اور اس کی تعمیرنو 30 ماہ میں مکمل ہوگی۔جوڈیشل کمپلکس کبل سوات کی تعمیر نو سے ضلعی انتظامیہ ، عدلیہ اور عوام کو ایک چھت تلے تمام سہولیات مسیر آ سکیں گی۔
848 total views, no views today


