سوات،یورپی یونین کی تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے پراجیکٹ ’’کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان اور وزیر خزانہ مظفر سید نے پراجیکٹ کا آغاز کیا ، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ 80ملین یورو کے خطیر رقم سے سوات ، شانگلہ ، بونیر ، ملاکنڈ ، دیر لوئر ، اپر اور چترال میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے اور پانچ سال کی مدت میں اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ان اضلاع میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے جس سے یہاں غربت میں کمی ائیگی اور علاقہ تعمیر و ترقی کی وجہ یہاں کے لوگ خوشحال ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف طریقے سے تمام کام مکمل کئے جائیں گے۔
868 total views, no views today


