سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈاگ شو منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر سمیت دیگر علاقوں نے شوق سے پالے ہوئے کتوں کو نمائش میں پیش کیا، گراسی گراونڈ میں کتوں کی خوبصورت کیٹ واک نے شائقین کے دل جیت لئے ،
ڈاگ شو کا انعقادکرنے والے لونگین خان کمال زئی نے کہا کہ جن لوگوں نے شوقین کیلئے خوبصورت کتے پال رکھے تھے یہ شو ان کیلئے رکھا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ شو میں کثیر تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور اپنے خوبصورت کتوں کو شائقین کے سامنے پیش کیا انہوں نے کہا کہ شو کے دوران کتوں کو ویکسینیشن بھی دی گئی ۔
ضلع سوات مین اپنی نوعیت کےاس پہلےشو کو حماد خان کے کتے ڈائلس نے اپنے نام کیا، اور شو کا ونر ٹھرایا گیا ۔
شو ارگنائزر لونگین خان کمالزئی کے اس کاوش کو لوگوں نے کافی سراہا ، عوام کا کہنا تھا کہ اتنی اچھی تفریح کہیں بھی نہیں مل سکتی ، جبکہ کئی لوگوں نے اب شوق کیلئے کتے پالنے کو اپنامقصد بھی بنا لیا
1,602 total views, 2 views today