سوات (سوات نیوز) فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کیلئے یونائیٹڈ بزنس گروپ نے سوات کے عدنان علی کو نائب صدارت کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا، نعمان ادریس بٹ صدارت جبکہ حنیف گوہر سینئر نائب صدارت کے اُمیدوار ہونگے، واضح رہے کہ سوات سے FPCCI کے سالانہ انتخابات کیلئے عدنان علی پہلے اُمیدوار ہونگے، اس سلسلے میں گزشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کا ایک اجلاس زیر صدارت سنیٹر الیاس احمد بلور منعقد ہوا جس میں یونائیٹڈ بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والے تمام چیمبرز کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر سوات چیمبر کے گروپ لیڈر احمد خان،سوات چیمبر کے صدر محبوب ہارون، سینئر نائب صدر علی محمد خان، سابق صدر یوسف علی خان، عدنان علی، ابوبکر صدیق اورسیکرٹری جنرل سوات چیمبر آف کامرس محمد اقبال بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عدنان علی کو متفقہ طور پر فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات میں نائب صدارت کیلئے اُمیدوار نامزد کر دیا گیا جبکہ اس سے قبل نعمان ادریس بٹ صدارت اور حنیف گوہر سینئر نائب صدارت کیلئے اُمیدوار نامزد ہو چکے ہیں۔ سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عدنان علی کو نائب صدارت کے عہدے کیلئے نامزد کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔
1,454 total views, no views today



