خوازہ خیلہ، تھانہ خورشید خان شہید خوازہ خیلہ میں تعینات ڈی ایس پی یوسف علی خان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر خوازہ خیلہ مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے مشترکہ طور پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں علاقے کو پُر امن رکھنے اور دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑنے کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیوں پر ڈی ایس پی یوسف علی خان کے کارکردگی پر ان کو خراج عقید ت پیش کیا ۔ڈی ایس پی یوسف علی خان کے الوادعی موقع پر مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا تھا،اس موقع پر تھانہ خورشید خان شہید کے مصالحتی کمیٹی کے کوارڈنیٹر محمد علی خان کے علاوہ محمد رشا د میاں ، حبیب اللہ خان،شمشیر علی، باروز خان، عبد الغفارخان،عالم خان، شیر عالم خان کاکا،خان سردار،سیرا ج خان، وڑوکے خان ، طوطا خان خورشید ، زیب سرخان،بہرعالم خان،طوطی خان،ایس ایچ اوحضرت سید ،جمروز خان، دلبر خان، مقامی صحافی عادل شاہ ، محمد افضل، محمد شیر، حسین احمد ، ناصر علی موجود تھے ۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹی کے کوارڈنیٹر محمد علی خان نے کہا کہ ڈی ایس پی یوسف علی خان نے سوات کے کشیدہ صورت حال میں کے ابتدائی دنوں 2007 ء میں تھانہ خوازہ خیلہ میں چارج سنبھالی تھی ، اور اس طرح انہوں نے مختلف حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اس دوران ڈی ایس پی یوسف علی خان پر متعدد قاتلا نہ حملے بھی ہوئے ، لیکن انہوں نے امن کے بحالی کے لئے دن رات کوشش کی،اور علاقے کے عوام کے تعاون سے یہاں سیکورٹی فورسز کوامن کے بحالی میں خاطر خواہ کامیاں حاصل ہوئے ، یہی وجہ ہے کہ اج خوازہ خیلہ، ضلع سوات کے پر امن علاقوں میں شمار ہوتی ہے ۔ ڈی ایس پی یوسف علی خان نے الوادعی پروگرام میں ظہرانے کے موقع پر کہا کہ سوات کے ساتھ ساتھ خوازہ خیلہ میں آج کل جو امن دکھائی دے رہا ہے یہ بیش بہا قربانیوں کا نتیجہ ہے ، اور خصوصا خوازہ خیلہ کے عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے گزشتہ صورت حال میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھر پور ساتھ دے کر امن قائم کرنے میں بھر کردار ادا کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یہ امن ہمیں بے حد قربانیوں کے نتیجے میں ملا ہے اسلئے اس امن کو برقرار رکھنے میں سب کو سطرح کردار ادا کرنا چاہیے ۔
813 total views, no views today


