مینگورہ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے دھرنے میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں،آج خاتون رکن صوبائی اسمبلی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوں گے،اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیرخان نے کہاہے کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں پارٹی کارکنوں نے اسلام آبادمیں ہونے والے دھرنے میں بھرپوراندازمیں شرکت کرنے اوراسے کامیابی سے ہمکنارکرکے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے تحت تمام تر تیاریوں کو تکمیل تک پہنچایاگیا اورآج سینکڑوں پارٹی کارکن مینگورہ بائی پاس سے قافلہ کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوں گے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مثبت تبدیلی لانے کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے جبکہ عوام کے ساتھ کئے گئے تمام تر وعدوں کو پوراکردکھائے گی،انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر عوام امیدبھری نظروں سے تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں لہٰذہ ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ قدم قدم پر ان کی ترجمانی اورنمائندگی کریں گے۔
782 total views, no views today


