مینگورہ، سوات میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 14دہشت گردوں کی فہرست جاری ،ایس ایچ او سمیت سات افراد کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے ،ذرائع کے مطابق سوات میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے روک تھام کے لئے سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا ہے اور سوات کے داخلے و خارجی راستوں پرکڑی نگرانی کے جارہے ہیں ،ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے
کہ سوات سے تعلق رکھنے والے 14شدت پسندجن میں فاروق سکنہ یوسف آباد نویکلے ،ادریس سکنہ علی آباد نویکلے،نواب علی ساکن توحید آباد نویکلے ،عدالت خان محلہ امیر خان نویکلے ،احسان اللہ عرف ذکریاسکنہ امیر خان نویکلے ،رفیع اللہ عرف حمزہ سکنہ امیر خان نویکلے ،اجمل عرف وقاص سکنہ ملوک اباد ،ہمایون عرف دلاور محلہ اسماعیل خیل نویکلے ،امجد عرف چاچی نویکلے ،مزمل عرف موسیٰ نویکلے ،رحمت علی عرف مراد نویکلے ،انعام اللہ عرف عبید سکنہ ملوک آباد ،پیر محمد عرف ادریس بلوگرام اور رحیم شاہ عرف طالب جان سکنہ تختہ بندشامل ہے کو حالیہ واقعات میں ملوث قرار دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ علاقے کے سات اہم شخصیات انکے نشانے پر ہے جن میں ایس ایچ او حنیف خان ،وی ڈی سی ممبر ان میں بہرام سکنہ بنڑ ،عبدالمالک مینگورہ،فضل وہاب المعروف گلاب شیر ،فیروز شاہ ایڈوکیٹ سکنہ کانجو ،افتاب بنک منیجر بنڑ اور شوکت عرف شوپڑ‘اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ شدہ شخصیات کو سیکورٹی اداروں نے محتاط رہنے کے ہدایت کی ہے ۔
469 total views, no views today


