سوات(سوات نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ستر سال سے پاکستان کو ترقی سے محروم کررکھا تھا، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ توتانوں بانڈئی میں رابطہ سڑک کے افتتاح کے بعد پارٹی کاکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کریگی، ستر سال سے پاکستان کو ترقی سے محروم رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کاغزی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت حقیقی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ6 ماہ کے بعد جس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہوگا، ان کو صحت کارڈ ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ سوات میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں جس سے ترقی کے ایک نئے دور کا اغاز ہوگا،،مراد سعید کا کہنا تھا کہ سوات میں انجنئیرنگ یونیورسٹی، ایگریکلچرل یو نیورسٹی اور وومن یونیورسٹی تعمیر کی جائیگی.
912 total views, no views today



